بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نالائق ،ناجائز حکومت کو ہٹانے کے لیے نکلے ہیں، اسلام آباد میں کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کوعدم اعتمادپرساتھ دینا چاہیے، حکومتی اتحادیوں کو بھی کٹھ پتلی کاساتھ نہیں دینا چاہیے، پاکستان کےعوام بھی کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں ہیں۔ واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں سیاست کے بڑے کھلاڑیوں کی بیٹھکیں جاری ہیں ."عمران خان! عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے کہ وہ آپ کو وزیر اعظم نہیں مانتے، آپ کے پاس پانچ دن ہیں، اگر غیرت ہے تو خود ہی مستعفی ہوجاؤ، نہیں تو پانچ دن بعد ہم عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئیں گے اور آپ کا بندوبست خود کریں گے۔"@BBhuttoZardari#AwamiMarch#PeoplesMarch pic.twitter.com/Jv7qdXSte5
— PPP (@MediaCellPPP) March 3, 2022
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 5 دن کی مہلت دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 دن کی ڈیڈ لائن ہے، وہ اس دوران خود ہی استعفیٰ دے دیں۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ نے استعفیٰ نہ دیا تو پانچ دن بعد ہم اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔’