لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نگران حکومت پنجاب کی جانب سےآئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کامعطل کیاگیا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکومت پنجاب اور فریقین سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نگران حکومت پنجاب نےآئی جی جیل خانہ جات کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا۔ نگران حکومت کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی برطرفی کاکوئی استحقاق نہیں۔ نگران حکومت کا کام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی معاونت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئی جی جیل خانہ جات کی برطرفی کاحکم کالعدم قرار دے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔