اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ پرچی کی سیاست کی اور اقتدار لیا، وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ آئیے اصلاحات پر بات کریں، فواد چودھری کہتے ہیں تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کےلیے اوپن بیلٹ کی بات کی، مگر اپوزیشن مگر گئی، یوسف رضا گیلانی کس طرح سینیٹر بنے وہ سب کے سامنے ہے، ایسا الیکشن چاہتے ہیں کہ ہارنے والا بھی نتیجہ قبول کرے۔وزیراعظم سے دوستوں کی ملاقات اچھی رہی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ خود دیکھیں گے، جہانگیر ترین کہتے ہیں کبھی نہیں کہا کہ کیس ختم کردو، تفتیش سےنہیں ڈرتے، انصاف ہوناچاہیے، عمران خان نےعلی ظفرکی ڈیوٹی لگائی ہے، امید ہےوہ وزیراعظم کو اچھی رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، سب دوست سپورٹ کررہے ہیں۔کنسائنو ویکسین کی ٹیکنالوجی کی فراہمی میں چین نے اہم کردار ادا کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں آج سے 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، جون تک ویکسین کی ایک کروڑ 90 لاکھ ڈوز وصول ہوجائیں گی، حکومت نے ویکسی نیشن کا عمل مربوط حکمت عملی سے شروع کیا۔