پشاور ( پبلک نیوز) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آگ ہاسٹل کے داخلی دروازے کے ساتھ پڑے سامان میں لگی۔ آگ نے ہاسٹل کو جانے والی بجلی کی تاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ہاسٹل کو خالی کرا لیا گیا۔ ریسکیو کی ٹیمیں آگ بھجانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔