اسلام آباد: ( پبلک نیوز) نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم سرکاری اکاؤنٹ نہ جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے. نیب نے 815 ارب روپے کی ریکوری کس اکاؤنٹ میں جمع کرائی، کوئی معلوم نہیں، وزارت خزانہ، سٹیٹ بنک حکام سب کے سب نیب ریکوریوں سے لاعلم نکلے. وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نیب نے ابھی تک مجموعی طور پر 821 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکور کیے تاہم صرف 6 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم نان ٹیکس آمدن کے تحت موصول ہوئی تاہم باقی فنڈز کہاں گئے؟ کہاں استعمال ہو رہے اس کا کوئی علم نہیں. وزارت خزانہ حکام کے مطابق ہم تو نیب حکام سے پوچھ بھی نہیں سکتے کہ پیسے کہاں ہیں؟ اتنی بڑی رقم کا ریکارڈ وزارت خزانہ اور ملک میں کسی کے پاس نہیں ہے، نیشنل کرائم ایجنسی آف یو کے کی جانب سے دی گئی رقم بھی سرکاری خزانے میں جمع نہ ہوئی. سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چہیرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی آف یو کے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پڑی ہے، نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم کا آڈٹ بھی کرایا جائے گا. کمیٹی کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نیب کے آڈیٹر کو خط، آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا.