یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا گیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں مزید 38 روپے کا اضافہ۔ نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے اور تیل کے فی کلو پیکٹ پر 33 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 354 روپے والا فی کلوبرانڈڈ گھی کا پیکٹ 392 روپے میں دستیاب ہوگا۔ تیل کے فی کلو پیکٹ کی قیمت 33 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ برانڈڈ آئل کی فی کلوقیمت 355 سے بڑھا کر388 کر دی گئی ہے۔ 5 کلو والے برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت میں187 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پانچ کلو والے گھی کی قیمت 1795 سے بڑھا کر1982 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔