عمران خان سب کو شکست دے گا، شیخ رشید

عمران خان سب کو شکست دے گا، شیخ رشید
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے ، وہ سب کو شکست دے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے، وہ سب کو شکست دے گا ، تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہبازشریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا، بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے نہ حمایت مل رہی ہے، ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے، اس لئےحالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا، حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کا جواب دے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔