پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،4اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،4اکتوبر 2021
پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں۔پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین، سابق وزیر عبدالعلیم خان، سینیٹر فیصل واوڈا اور وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیار کے نام شامل ہیں پنڈورا پیپر کے انکشافات پر پنجاب کی سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کا موقف سامنے آیا ہے.انہوں نے کہا کہ وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو پندرہ سال سے ڈکلئیر ہیں وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں نام سامنے آنے والوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کی تحقیقات ہونگی پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران سیاسی محاذ پر سرگرم ہو گئے۔ سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بی اے پی ہماری جماعت ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے۔ میں پھر کہوں گا ، بی اے پی پاکستان کی سب سے جمہوری جماعت ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔