پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،5 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،5 اپریل، 2021

طاقتور کےخلاف ہاتھ ڈالنا آسان کام نہیں ہے، یہ لوگ 5،5 کروڑ روپے کے وکیل کرلیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سارے کرپٹ اکٹھے ہوگئے ہیں کہ عمران خان کو نکالو، عمران خان اکیلے نہیں لڑسکتا، قوم کو ساتھ لڑنا ہوگا، نواز شریف کو کہہ رہے تھے کہ شیورٹی بانڈز دو، مگر عدلیہ نے باہر بھیج دیا، پہلی بار حکومت قبضہ مافیا کی پشت پناہی نہیں کررہی

بھارت جب تک 5 اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا، حالات معمول پر نہیں آسکتے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں موجودہ حکومت نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے، تبدیلی آرہی ہے، عوام کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا، پہلی بار پاکستان کا روپیہ مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے، ساری توجہ صرف مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہے

سلیکٹڈکوگھربھیجنےکیلئےایک ہی لڑنےکوتیارہیں،جلسوں میں کٹھ پتلی حکومت کو للکارا، پنجاب حکومت گراتے تو وفاق کے سلیکٹڈ خود ہی بھاگ جاتے،بلاول بھٹوکاتقریبسےخطاب،کہاجوبھی حالیہ واقعات ہوئے،بڑےمقصدکی لڑائی کیلئےسب کچھ بھولنے کوتیارہوں

ای سی ایل سے نام نکالنے کےلیے مریم نواز کی کوئی درخواست نہیں آئی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں، حکومت کو صرف ایک مسئلہ مہنگائی کی صورت میں درپیش ہے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت سے کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہوا ہے

ملک میں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بھی وفاقی جماعت نہیں، وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں نواز شریف نے بڑی پارٹی کو سکڑ کر سینٹرل پنجاب تک محدود کردیا، پیپلزپارٹی میں جو بےنظیر کے ساتھ تھے، وہ اب تحریک انصاف میں ہیں، اپوزیشن والے ایک دوسرے کےخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نابالغوں کی جماعتیں بن گئی ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔