ویب ڈیسک: حکومت پانی ذخیرہ کرنے اور زراعت کے فروغ کے لیے صوبے بھر میں بڑے ڈیمز پر کام کررہی ہے۔
اب تک تعمیر کیے گئے بڑے ڈیموں میں وادی ہنہ، اوڑک میں ولی تنگی ڈیم، لسبیلہ میں حب ڈیم، ضلع کیچ میں میرانی ڈیم ضلع ژوب میں سبکزئی ڈیم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پانی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 2009 میں بلوچستان کے لیے، 100 ڈیموں پر مشتمل ایک جامع منصوبے پر کام کا آغاز کیا، جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور پانچ مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
ان کے علاوہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ جن کی تعمیر سے بلوچستان میں نہ صرف زراعت کے شعبے کو تقویت ملے گی بلکہ صاف پانی کی فراہمی اور زیر زمین پانی کی سطح کو اوپر لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔