پہلےبابر اعظم  کو اور اب شاہین آفریدی  کو ہٹانا غلط ہے ، مصباح الحق

پہلےبابر اعظم  کو اور اب شاہین آفریدی  کو ہٹانا غلط ہے ، مصباح الحق

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :  سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان کو پہلے بھی ہٹانا غلط تھا اب بھی غلط ہے، کپتانی کی تبدیلی کھلاڑیوں کے لیے ناخوشگوار ہوتی ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی پوری ٹیم بہت سپورٹیو ہے،  پاکستان کے سابق اور موجودہ کھلاڑی ہمارے اسپتال کو سپورٹ کرتے ہیں،  کھلاڑی کیمپ میں ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔

مصباح الحق نے کہا کہ   کپتان کو پہلے بھی ہٹانا غلط تھا اب بھی غلط ہے،  کپتانی کی تبدیلی کھلاڑیوں کے لیے ناخوشگوار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   بابر اعظم اور شاہین آفریدی  دونوں ہی ہمارے بڑے اسٹار ہیں،  کپتانی کی تبدیلی کا اثر اُس کھلاڑی اور ٹیم پر ہوتا ہے، اللہ کرے کہ تمام ٹیم ایک ساتھ کھیلے۔

غیر ملکی کوچز پر سابق کپتان  بولے کہ   پی سی بی کوچز کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے سوچ سمجھ کر کرے،  غیر ملکی ہو یا لوکل کوچ اگر فیصلہ اچھا ہو، تو ٹھیک ہے، اپنی ٹیم کو دیکھنا چاہیئے کہ انکے لیے کیا بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل کوچز غیر ملکی کوچز کو کنڈیشن کے حوالے سے گائیڈ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔