افسوسناک خبر، بھارتی خفیہ ایجنسی نے 20 پاکستانیوں کو قتل کروادیا

10:55 PM, 4 Apr, 2024

ویب ڈیسک: برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارروائیوں میں بھارتی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز ملوث ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں لوگوں کو قتل کروایا، بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مغربی ممالک میں بھارتی آپریشنز میں خالصتان تحریک کے سکھ علیحدگی پسندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی انٹیلی جنس افسران کے مطابق بیرون ملک پر توجہ کا رجحان 2019 میں پلوامہ حملے سے شروع ہوا۔

بھارتی انٹیلی جنس نے اسرائیلی اور روسی خفیہ ایجنسیوں سے متاثر ہو کر بیرون ملک کارروائیاں کیں۔

مزیدخبریں