لاہور ( پبلک نیوز) حکومت کا ایل این جی کی خریداری کو مزید شفاف بنانے کا فیصلہ۔ وزیر توانائی کی پی ایس او اور پاکستان ایل این جی بورڈز کو تجاویز جاری۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ایس او ایل این جی کی خریداری کے لئے پی ایل ایل کی طرح لائحہ عمل اپنائے۔ پی ایس او بورڈ ایل این جی بڈ قبول کرنے یا مسترد کرنے سے قبل مشاورت کرے۔ ایل این جی کی بڈ قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی سپاٹ خریداری مسابقتی بنیادوں پر ٹینڈر کے ذریعے ہوتی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ایل این جی خریداری پر قیاس آرائیوں کو ختم کرنا ہے۔