'عمران خان اور پی ٹی آئی مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں '

'عمران خان اور پی ٹی آئی مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں '
کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتیں ماننے پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد بنی گالا سے رونے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ منظور وسان نے کہاکہ عمران نیازی پھنس چکے، اب اسے کہیں سے بھی کلین چٹ نہیں ملے گی، اب عمران خان اور اس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گیں،بچنا محال ہے۔ منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کونہیں دےسکےگی، عمران خان کو سیاست میں جو پہلے سہولیات میسر تھیں اب وہ نہیں ملیں گیں۔ منظوروسان نے پیشگوئی کی کہ کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آرہا ہے، ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا دعوا کرنے والا چوکیدار خود بڑا چورنکلا، عمران خان کا گنیز آف ورلڈ بک میں نام ڈال کر اسے جھوٹ کا سرٹیفکیٹ دیاجائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔