لونگ کی چائے بیماریوں کا یقینی علاج

لونگ کی چائے بیماریوں کا یقینی علاج
لاہور: (ویب ڈیسک) سردیوں میں لونگ کی چائے کا استعمال آپ کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس سے ہاضمہ بہتر ہوگا اور آپ جلد کے کئی قسم کے انفیکشن سے بچ جائیں گے۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور لونگ کی چائے بیماریوں کا یقینی علاج ہے۔ لونگ کی چائے بنانے کے لیے پہلے 5 عدد لونگ لیں۔ اب پین میں ایک کپ پانی ڈال کر گرم کریں۔ اس میں لونگ ڈال کر 3 سے 5 منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد چھان لیں اور شہد میں ملا کر پی لیں۔ اس کے علاوہ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایک چمچ لونگ کو مکسچر میں پیس لیں۔ اب اسے ایک کپ پانی میں ڈال کر 5 سے 10 منٹ تک ابلنے دیں۔ اس میں آدھا چائے کا چمچ چائے کی پتی ڈالیں اور کچھ دیر گرم کرنے کے بعد ایک کپ میں چھان لیں۔ اس میں شہد ملا کر پی لیں۔ لونگ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ چائے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ یہ میگنیشیم، وٹامن ای اور وٹامن کے سے بھرپور ہے۔ یہ چائے آپ کو بخار کے مسئلے میں بھی آرام دے گی۔ لونگ میں جراثیم کش، اینٹی وائرل اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہیں۔ نزلہ زکام یا جلد کے انفیکشن کے مسئلے میں لونگ کی چائے کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا۔ یہ چائے جسم سے نقصان دہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں مددگار ہے۔ اس سے جلد کی ہر قسم کی پریشانی دور ہو جائے گی۔ لونگ کی چائے کا استعمال ہاضمہ ٹھیک کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس سے میٹابولزم بڑھے گا اور وزن کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ لونگ میں موجود اینٹی انفلامیٹری خصوصیات مسوڑھوں کی سوزش میں آرام فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ کے مسوڑھوں اور دانتوں میں درد ہے تو لونگ کی چائے پی لیں۔ لونگ کی چائے پینا ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو سینے کی بندش یا ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ لونگ میں یوجینول ہوتا ہے جو بلغم کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Watch Live Public News