معاون خصوصی نے لکھا کہ انہوں نے انکار کیا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تاھ کہ غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی، انہیں شرم آنی چاہیے۔جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے۔ عمران نیازی جنرل باجوہ سے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا تقاضا کرتے رہے، جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔ غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی۔ شرم آنی چاہیے
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 4, 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں جنرل باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیرآئینی طور پر عدم اعتماد روکنے کا تقاضا کرتے رہے۔