رحیم یار خان ( پبلک نیوز) پتن منارہ کے علاقے میں تماشہ کرنے کے دوران مالک کے ہاتھوں ریچھ بھاگ نکلا۔ ریچھ کے بپھر جانے پر تماشائی بھاگ گئے۔ ریچھ کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ غصّے سے بھرا ریچھ کھیتوں اور گھروں میں داخل علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ ریچھ کو پکڑنے کیلئے ریسکیو آپریشن گھنٹوں تک جاری رہا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گھنٹوں کی طویل جدو جہد کے بعد ریچھ کو قابو کر لیا گیا۔ ریچھ بھاگنے کی اطلاع پر وائلڈ لائف ٹیم، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ بے زبان جانور پر تشدد اور تماشا کرانے پر ریچھ مالک کے خلاف وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔