شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور پورے دل کے ساتھ پیار کرتے ہیں، والد ہونے کی حیثیت سے میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی ہے، دونوں کو مبارک ہو ۔ اسی دوران شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی ایک ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جاسکتا ہے.
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اور پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی نکاح کے بعد کی تصویر جاری کر دی ہے ۔ ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی باغ کا ایک خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھِلتا ہے ۔