گوگل میپس میں اے آئی ٹولز کے استعمال کی آزمائش شروع

گوگل میپس میں اے آئی ٹولز کے استعمال کی آزمائش شروع

(ویب ڈیسک ) معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میپس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے استعمال کی آزمائش شروع کردی ہے۔

گوگل میں ایک ویب میپنگ پلیٹ فارم ہے جس میں کوئی بھی اپنی پسند کی کوئی بھی جگہ تلاش کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی گوگل  اب میپس میں اے آئی ٹولز کے استعمال کی آزمائش کر رہا ہے  جس کی بدولت  مطلوبہ جگہ کی تصایر اور اس کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی حاصل ہو سکیں گی۔

گوگل کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر اے آئی ٹولز کی آزمائش صرف امریکا میں کی جا رہی ہے اور مذکورہ ٹولز تک محدود ٹوئر گائیڈز کو دی گئی ہے۔

نئے اے آئی فیچرز کے بعد اب جیسے ہی کوئی صارف میپس میں کسی جگہ سے متعلق معلومات جاننے کی کوشش کرے گا تو میپ اس مطلوبہ معلومات فراہم کرے گا۔

مثال کے طور پر اگر کوئی انجان شخص لاہور آنے کے بعد گوگل میپس پر یہاں کی تاریخی عمارتوں سے متعلق معلومات تلاش کرے گا تو اے آئی ٹولز کے ذریعے اس کو لاہور کی تمام تاریخی عمارتوں کی لوکیشن ، معلومات اور تصاویر دکھا دیں جائیں گی۔

اس نئے فیچر کے تحت اگر کوئی صارف  کسی بھی عمارت، مقام یا لوکیشن سے متعلق مزید اضافی معلومات پوچھنا چاہے گا تو بھی اسے مزید معلومات سوال و جوابات کی صورت میں فراہم کردی جائے گی۔

اس نئے فیچر کی امریکا میں کامیاب آزمائش کے بعد اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News