مونس الہی نے پرویز الہی کا فون اٹھانا چھوڑ دیا،سابق وزیر اعلی ڈپریشن ،مایوسی کا شکار

مونس الہی نے پرویز الہی کا فون اٹھانا چھوڑ دیا،سابق وزیر اعلی ڈپریشن ،مایوسی کا شکار
لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے جیل میں سہولیات واپس لے لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہی نے چوہدری پرویز الہی کا فون اٹھانا چھوڑ دیا، چوہدری پرویز الہی جیل میں شدید ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہیں، پرویز الہیٰ عمران خان کے رویے سے بھی مایوسی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پیسوں پر کنٹرول مونس الہی کا اور وہ میرا فون نہیں لے رہا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف لوگوں سے پرویز الہی نے ٹیلی فون کرکے خاندان اور پارٹی کے حوالے سے شکوے کیے ہیں ، چوہدری پرویز الہی نے خاندان کے افراد سے مونس الہی کے رویےسے متعلق بھی گلے شکوے کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے شکوہ کیا ہے کہ خاندان اور پارٹی کو میری کوئی فکر نہیں۔ ذرائع نےیہ بھی بتایا ہے کہ پرویز الہی فوری طور پر پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں ، پرویز الہی ہرصورت جیل سے رہا ئی چاہتے ہیں۔ چوہدری شجاعت مشکل وقت میں چوہدری پرویز الہی کے کام آئے ۔ خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کی پرویز الہی سےکیمپ جیل میں متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں، چوہدری شجاعت نےمخالفت کے باوجود پرویزالہی کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔