فیٹف نے پاکستانی اقدامات اور عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستانی عملدرآمد رپورٹ میں واضح پیش رفت تسلیم کر لی ہے
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 6 سے 7 فیصد گروتھ حاصل کریں گے۔ پاکستانی معیشت کورونا وباء کے باوجود اپنی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت مستحکم ہوئی
شہر قائد کے تاجروں نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہفتے سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولیں گے
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ 50فیصد بچے ایک دن سکولوں میں آئیں گے اور 50 فیصد بچے دوسرے دن آئیں گے۔ تمام متعلقہ حکام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے
پنجاب فوڈاتھارٹی ممنوعہ کیمیکل سے پھل پکانے والوں کے خلاف متحرک۔ صوبہ بھر کی 68 منڈیوں کے527 سٹالزکی چیکنگ، 328 کو نوٹسزجاری، 1345کلو آم تلف