خیرپور میں چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

خیرپور میں چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

خیرپور ( پبلک نیوز) چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹھری میرواہ کے قریب گوٹھ سوڈھو دستی میں شہریوں نے اپنی ہی عدالت لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے مبینہ چور کی جم کر پٹائی کی اور اسے پلر کے ساتھ باندھ دیا۔ ملزم پر تشدد اور رسیوں سے باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم فیاض چنا کو تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب خیرپور کے علاقہ ٹنڈو مستی کے قریب کوچ اور کار میں تصادم ہو گیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔