دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق عدالتی اوقات کار میں فریقین میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، عدالت میں 75 قتل اور دیگر سنگین جرائم کے ٹرائلز جاری ہیں۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جون مقرر کر دی ہے۔

Watch Live Public News