ویب ڈیسک: قصور میں رات گئے شدید اندھی کے باعث گھر وں کی چھتیں گرنے سے 5افراد جانبحق جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں شدید آندھی کے باعث مختلف مقامات پر چھت و دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی،جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، جبکہ ایک خاتون سمیت زخمیوں میں 8 افراد شامل ہیں۔
نواحی گاؤں حویلی پھاڑیاں والی میں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 11سالہ سویرا ، 9 سالہ سفینہ اور 2سالہ نعمان شامل ہے جبکہ 4 زخمیوں میں 40 سالہ یعقوب ، 35 سالہ وارث ، 30 سالہ طاہرہ اور 5 سالہ نیہا شامل ہے۔
نواحی گاؤں رنگ پور میں دیوار گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی ہے جبکہ 3 سالہ ام رباب ہسپتال میں دم توڑ گئی اور والدہ نسرین زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔
ٹبہ نین وال میں دیوار گرنے سے 65 سالہ خاتوں جاں بحق ہوئی۔جبکہ کھڈیاں خاص میں دیوار گرنے سے اویس و ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا اور جاں بحق و زخمیوں کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔