اسلام آبادانتخابی ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار

اسلام آبادانتخابی ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار
کیپشن: اسلام آبادانتخابی ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کی دوخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل کی تبدیلی کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت 6 جون کو مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو گھنٹے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں  تین رکنی بنچ نے جاری کیا،طارق فضل چوہدی ،انجم عقیل اور خرم نواز نے ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تینوں امید واد عام انتخابات میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کو آج کے نوٹس جاری کئے تھے،الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں کو آج سنا گیا،وکلاءنے دلائل دیئے جبکہ درخواست گزاروں نے ٹریبونل تبدیل کرنے کے درخواست کی تھی۔

Watch Live Public News