سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئےبڑی آفر

سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئےبڑی آفر
کیپشن: good news for pakistani
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، مسافر رعایتی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا، پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں پر 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا، جس سے ریاض، دمام، القسیم جانےوالے اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے،ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ مسافر 10 سے 18 جون تک رعایتی کرایوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔

دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی تھی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک تھا۔

Watch Live Public News