عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا
کیپشن: US crude oil
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، فی بیرل آئل 74.18 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے،  دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر موجود  ہے۔ 2 ڈالر 76 سینٹس کی سطح پر عالمی گیس قیمت مستحکم ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.28 ڈالرہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی آئل کی قیمت فروری کے بعد پہلی بار 80 ڈالر سے نیچے آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جون2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کی تھی۔

یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News