”باغی ممبران اسلم ابڑواور شہریار شر کو پارٹی نوٹس جاری“

”باغی ممبران اسلم ابڑواور شہریار شر کو پارٹی نوٹس جاری“
کراچی(پبلک نیوز)حکمران جماعت پی ٹی آئی کی طرف سے باغی اراکین سندھ اسمبلی شہریار شر اور اسلم ا بڑو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی گئی ہے اور سات دن میں کارروائی کا کہا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے سندھ اسمبلی کے دو اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ پارٹی کے اعلا میہ کے مطابق ان دونوں اراکین سندھ اسمبلی سے پوچھا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا جواب داخل کروائیں کہ ا نہوں نے پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کیسے کی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سات روز کے اندر اندر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یاد رہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار شر سینٹ الیکشن کے موقع پر میڈیا کی زینت بنے رہے جب انہوں نے واضح طور پر اعلان کر دیا کہ وہ پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کریں گے کیونکہ ا نہوں نے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔