وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری اسکول کا اچانک دورہ، طلباء کے ساتھ گھل مل گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری اسکول کا اچانک دورہ، طلباء کے ساتھ گھل مل گئیں
کیپشن: Chief Minister Punjab's surprise visit to the government school, mingled with the students

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کینسر ہسپتال سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی پہنچ گئی۔ جہاں انہوں نے بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز اسکول کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خاموشی کے ساتھ جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں۔ سکول کی طالبات وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران ہوئیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران اسکول میں آٹھویں جماعت کا ٹیسٹ جاری تھا۔ جہاں وزیراعلیٰ نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کم سن طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ 

مریم نواز شریف نے خالی ریپر دیکھ کر بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی اور کلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کا کام جاری رکھنے کا کہا۔ طالبہ کی جانب سے درست جواب دینے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سراہا اور پیار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر بچیوں نے لائبریری اور لیب میں بہتری لانے اور  سکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس دہم کے بورڈ امتحانی مراکز کا بھی دورہ  کیا۔ انہوں نے انتہائی خاموشی سے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا اور طالبات کو امتحان دیتے دیکھا۔ وزیراعلیٰ نے 8 کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ کلاس روم کے دروازوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اور دیواریں سیلن زدہ تھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کے علاوہ لائبریری، بائیولوجی لیب اور سپورٹس روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بورڈ میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا۔ انہوں نے اسکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بنوایا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اور ہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا۔ سابق سینیٹرپرویز رشید، رکن اسمبلی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News