ویب ڈیسک: گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ان کی مرحوم بہن لتا منگیشکر نے لاکھوں ڈالر کی پیشکش کے باوجود شادی میں گانے سے انکار کر دیا تھا۔
ڈانس ریئلٹی شو ڈی آئی ڈی لائل ماسٹرز فائیو میں آشا نے بتایا تھا کہ ’انہیں ایک شادی میں گانے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔‘ آفر کرنے والوں نے لتا کو کہا تھا کہ آپ ’صرف دو گھنٹے کے لیے آئیں اور شادی میں شرکت کریں۔‘
دیدی نے مجھ سے پوچھا، ’کیا آپ شادی میں گائیں گی؟
میں نے کہا میں نہیں گاؤں گی، اور اس کے بعد انہوں نے نمائندے سے کہا کہ اگر آپ 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش بھی کریں تو بھی ہم نہیں گائیں گے، کیونکہ ہم شادیوں میں نہیں گاتے ہیں۔ وہ شخص بہت مایوس ہوا۔‘
ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے لیے لتا نے گایتری منتر اور گنیش سٹوتی ریکارڈ کی اور جوڑے کے لیے ایک خصوصی پیغام ریکارڈ کرایا جسے رسومات میں چلایا گیا۔
یادرہے انڈین میڈیا کے مطابق گلوکارہ ریحانہ نے 50 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کا معاوضہ لیا ہے جبکہ فنانشل ایکسپریس کے مطابق ریحانہ پرائیوٹ پرفارمنسز کے لیے 15 لاکھ ڈالر سے 80 لاکھ امریکی ڈالر چارج کرتی ہیں۔