انسانوں کی دم نہ ہونے کی وجہ پتہ چل گئی

انسانوں کی دم نہ ہونے کی وجہ پتہ چل گئی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: محققین کا ماننا ہے کہ انہوں نے آخرکار اس جینیاتی میکانزم کا پتہ چلا لیا ہے جو ہماری دم کے بغیر اور ہمارے بندر اجداد کی دم والی حالت کا ذمہ دار ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اس کا تعلق ایک اہم جین میں تبدیلی سے ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق نصف ارب سال سے زیادہ عرصے تک سے اکثر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں میں دم ایک عام خصوصیت تھی، اور اس کے غائب ہونے سے فوائد حاصل ہوسکتے تھے کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد آبی رہائش گاہوں سے زمینی ماحول میں منتقل ہوگئے تھے۔

محققین نے پرائمیٹس کے دو گروپوں کے ڈی این اے کا موازنہ کیا: بندر، جن کی دم ہوتی ہے، اور ہیومینائڈز انسان اور بندر، جن کی نہیں ہوتی۔

 انہوں نے ٹی بی ایکس ٹی نامی جین میں ایک تبدیلی کا پتہ چلا جو لوگوں اور اپیس میں موجود تھی لیکن بندروں میں موجود نہیں تھی۔

 اس تبدیلی کے اثرات معلوم کرنے کے لیے، محققین نے اس خصوصیت کے لیے لیبارٹری کے چوہوں جینیاتی طور پر تبدیل کیا۔ ان چوہوں کی دم یا تو چھوٹی ہو گئی یا بالکل ختم۔

جرنل نیچرمیں شائع ہونے والی اس تحقیق کے سربراہ نیو یارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ کے جینیاتی اور نظام حیاتیات کے ماہر ایتائی ینائی نے کہا کہ ’پہلی بار، ہم جینیاتی میکانزم کے لیے ایک قابل قبول منظر نامہ تجویز کر سکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے آباؤ اجداد کی دم ختم ہوئی۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ اتنی بڑی جسمانی تبدیلی اتنی چھوٹی جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔‘