پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، وزیراعظم

پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے ، پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دردونی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے پاک آرمی کے جوانوں حوالدار سلیم خان ، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے ، پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔ خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔