ظہور الہیٰ ہاؤس پر چھاپہ، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن نے معافی مانگ لی

ظہور الہیٰ ہاؤس پر چھاپہ، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن نے معافی مانگ لی
لاور: ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن نے ظہور الہی ہاوس پر چھاپہ پر عدالتی حکم پر معافی مانگ لی۔ ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن نے کہا کہ عدالت کے حکم پر میڈیا کے سامنے معافی مانگتا ہوں، صوبائی، وفاقی حکومت کے موقف کی تائید ہی کر سکتا ہوں، قانون کا ایک راستہ ہوتا ہے، عدالتیں انصاف کے لیے فیصلہ کرتی ہیں۔ وقاص حسن نے کہا کہ پرویز الہی کو گرفتار کرنے گئے تھے، پتھراؤ ہوا تو کارروائی کی، چودھری پرویز الہی کے گھر گئے، گھنٹی بجا کر مقدمے بارے بتایا، جنہوں نے کرپشن کی یا ملوث رہے انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کے فرنٹ مین کی حراست سے فرار ہونے پر انکوائری چل رہی۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کرنے پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر دوبارہ سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے تحریری اور عوامی سطح پر معافی مانگ کر جواب جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر کو تحریری طور پر غیر مشروط معافی کا لکھ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ آپ تحریری طور پر اور عوام میں جا کر معافی مانگ کر آئیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔