آڈیشن دینے گیا تو کیا سلوک کیا گیا، منیب بٹ کا انکشاف

آڈیشن دینے گیا تو کیا سلوک کیا گیا، منیب بٹ کا انکشاف
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ منیب بٹ  نے آڈیشن پر ہونے والے سلوک پر پہلی بار بات کرتے ہوئے اپنے مداحون کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منیب بٹ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان نے ان سے کیرئیر کے پیچھے چھپی محنت اور جدوجہد سے متعلق سوال کیا۔

جس پر منیب بٹ نے  انکشاف کیا کہ ’میں ایک بار آڈیشن دینے کیلئے گیا تو  میں وہاں رکھی کرسی پر بیٹھ گیا جس کے بعد  ایک شخص آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ آپ پلیز اس کرسی کو خالی کردیں، یہ  اداکاروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے، آپ کو بیٹھنا ہے تو آپ نیچے زمین پر بیٹھ جائیں‘۔

منیب بٹ نے بتایا کہ ’اس شخص کی بات  پر میں نے سوچا کوئی بات نہیں  اور میں زمین پر بیٹھ گیا، اس وقت  گرمی بہت زیادہ تھی، مجھے پیاس لگی میں نے اسی شخص سے کہا کہ مجھے پانی پلادیں کیوں کہ وہ سب کو پلانی پلا رہا تھا جس پر اس نے مجھے کہا کہ یہ پانی اداکاروں کو پلانے کیلئے ہے، آپ کو اگر پانی پینا ہے تو باہر چوکیدار کے پاس کولر لگا ہوا ہے آپ وہاں سے پانی پی کر آجائیں‘۔

 اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ’ یہ سن کر میں وہاں سے بھاگ آیا، میں گھر آکر بہت  رویا، میں اس وقت بہت افسردہ تھا، مجھے بہت برا لگا تھا لیکن میں نے اس بے عزتی اور ناکامی کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بنایا، اس بے عزتی کو میں نے اپنی طاقت بنالیا اور  فیصلہ کیا کہ ایک دن میں اپنے بل بوتے اور ٹیلنٹ پر ایسا مقام حاصل کرکے دکھاؤں گا کہ لوگ میری عزت کریں گے اور الحمداللہ میں نے یہ مقام حاصل کرلیا‘۔

Watch Live Public News