'پبلک وِد خلیل الرحمٰن قمر' کا پبلک نیوز پر آغاز

'پبلک وِد خلیل الرحمٰن قمر' کا پبلک نیوز پر آغاز

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے سب سے معروف ڈرامہ نگار، مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر پبلک نیوز کا حصہ بن چکے ہیں۔ آج سے پبلک نیوز پر " پبلک وِد خلیل الرحمٰن قمر" کے نام سے شو کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شروع ہونے والے اس شو کا فارمیٹ ایک نئے انداز پر مشتمل ہے جس میں حالاتِ حاضرہ، قومی، علاقائی، سیاسی ایشوز سمیت دیگر مختلف معاملات پر ان کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی جائے۔ یہ آج سے آئندہ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار رات آٹھ بجے پبلک نیوز پر پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر صفِ اول کے ڈرامہ نگار ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو، صدقے تمھارے، پیارے افضل، محبت تم سے نفرت ہے، لنڈا بازار، لعل عشق، ذرا یاد کر سمیت متعدد ڈرامے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ خلیل الرحمٰن قمر پنجاب نہیں جاؤں گی، کاف کنگنا، کوئی تجھ سا کہاں اور قرض جیسی کامیاب فلموں کے خالق ہیں جبکہ چناں سچی مچی کے مکالمے بھی انھوں نے تحریر کیے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔