رحیم یار خان: 2گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا

رحیم یار خان: 2گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ ہوئی۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ واقع کی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی موجودگی میں فائرنگ اور پتھراؤ کا سلسلہ جاری پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ دو گروپوں کے درمیان تصادم فائرنگ اور جھگڑے کا واقع زمین پر قبضہ کرنے کے دوران پیش آیا۔ یونیورسٹی کے باہر فائرنگ اور پتھراؤ سے 10 سے زائد افراد شدید زخمی جن کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یونیورسٹی کے باہر فائرنگ اور تصادم سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یونیورسٹی کے باہر لڑائی جھگڑا کرنے والے دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔