گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1147ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی، ترجمان ریسکیو

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1147ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی، ترجمان ریسکیو
لاہور: ترجمان ریسکیو فاروق احمد نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1147ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ 615شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری ہاسپٹل منتقل کیاگیا، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 13اموات ہوئیں، سب سے زیادہ روڈ ٹریفک حادثات259لاہور، 78ملتان اور 73فیصل آبادمیں ہوئے۔ 1245زخمی افراد میں 1013مرد اور232خواتین شامل ہیں۔ 1147حادثات میں 1032موٹرسائیکل،71رکشے،125کاریں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 259ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، لاہور میں ٹریفک حادثات سے90شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 272لوگ زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔