(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کاسردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، سردار سلیم حیدر اور ندیم افضل چن نے اہم ملاقات کی۔
پیپلزپارٹی نےسردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار سلیم حیدر کا بطور گورنر پنجاب آج رات نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لئے سلیم حیدر خان کا نام فائنل کرلیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،سردار سلیم حیدر خان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،وہ وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سردار سلیم حیدر خان 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔