اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کا ائیربس طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا اور حادثے کے بعد پی آئی اے کا ائیربس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔ پی آئی اے ائیر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ جبکہ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔