ویب ڈیسک: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ بجلی چوری کی صورت میں متعلقہ ادارے کے لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری نے واپڈا ملازمین کو خبردار کردیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جس فیڈر پر بجلی چوری پکڑی گئی اس کا لائن سپرنٹنڈنٹ ذمہ دار ہوگا اور اس کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ صرف صارفین چور نہیں ہیں بلکہ ہمارے اندر بیٹھے افسران چور ہیں۔