مقتول مینیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے شخص کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

مقتول مینیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے شخص کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
لاہور : سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن مینجر کو بہیمانہ تشدد سے قتل کرکے جلانے والے مشتعل ہجوم میں ایک بچانے والا بھی موجود تھا، غیرملکی شہری کو بچانے والا تنہا شخص کون تھا؟ ویڈیو سامنے آگئی۔ نجی فیکٹری کے مینجر ملک عدنان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک عدنان مشتعل ہجوم کو پر امن رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں. ملک عدنا ن کا کہنا تھا کہ اسے علم نہیں تھااگر اس نے غلط کیا ہے ہم اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے آپ پر امن رہیں۔ تاہم مشتعل ہجوم نے ملک عدنان کی بات کو ماننے سے انکار کر دیا. سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعے میں گرفتار 13 مرکزی ملزمان کو ایک روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمان کو کل گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کیس میں اب تک 13 مرکزی ملزمان سمیت 124 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پنجاب پولیس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا سے 12 گھنٹوں میں مزید 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اپنےدوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں چھپے ہوئے تھے، اب تک 124 گرفتار افراد میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے، سانحہ سیالکوٹ میں 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر آباد روڈ پر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمین نے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔