دنیا کے 10 مہنگے ترین ریسٹورنٹس کون سے ہیں؟

دنیا کے 10 مہنگے ترین ریسٹورنٹس کون سے ہیں؟
لاہور: ( پبلک نیوز) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے 10 مہنگے ترین ریسٹورنٹس کون سے ہیں؟ ان ریسٹورنٹس میں ایک آدمی کا ایک ٹائم کا کھانا کتنے کا ملتا ہے؟ اور ان ریسٹورنٹس میں کون کون سی خاص باتیں ہیں؟ دنیا کا دسواں مہنگا ترین ریسٹورنٹ ہے'' اِتھا انڈر سی''۔ یہ دنیا کا پہلا انڈر واٹر ریسٹورنٹ ہے جو مالدیپ کے جزیرے رنگالی پر بنایا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں آپ انڈین سی یعنی بحیرہ ہند کے 5 میٹرز نیچے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ اسی لیے یہاں ایک بندے کے کھانے کی قیمت ہے 320 ڈالرز یعنی 57 ہزار 600 روپے۔ دنیا کا نواں مہنگا ترین ریسٹورنٹ جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہے۔ نام ہے اس کا ایراگوا (Aragawa)۔ یہ ٹوکیو کی ایک پرانی بلڈنگ میں واقع ہے۔ یہاں پر ایک بندے کا کھانا 260 ڈالرز سے 370 ڈالرز تک کا ملتا ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں بنتی 46 ہزار 800 روپے سے لے کر 66 ہزار 600 روپے۔ یہ ریسٹورنٹ بِیف یعنی بڑے گوشت کی لذیذ اور مزیدار ڈشز کے لیے مشہور ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا Restaurant De L’Hôtel De Ville دنیا کا آٹھواں مہنگا ترین ریسٹورنٹ ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا کھانا صرف سوئٹزرلینڈ نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ 2019 میں اسے ایک ادارے نے بہترین ریسٹورنٹ بھی قرار دیا تھا۔ اگر آپ کی جیب میں 415 ڈالرز یعنی 74 ہزار 700 روپے ہیں تو یہاں آپ ایک وقت کا کھانا کھا سکتے ہیں۔ ویسے ان پیسوں میں ٹِپ شامل نہیں ہے۔ ٹِپ دینی ہو تو چند ہزار روپوں کا اور اضافہ کر لیجیئے۔ دنیا کا ساتواں مہنگا ترین ریسٹورنٹ پیرس کا ہے۔ نام ہے اس کا Maison Pic Valence ۔ اس ریسٹورنٹ کو 130 برس ہو چکے ہیں۔ یہاں پر ایک شخص کا کھانا ملتا ہے 445 ڈالرز یا پھر 80 ہزار 100 روپے میں۔ دنیا کا چھٹا مہنگا ترین ریسٹورنٹ بھی ٹوکیو ہی کا ہے۔ نام ہے اس کا کِچو ارَشی یاما (Kitcho Arashiyama)۔ یہ 6 ریسٹورنٹس کی ایک چین ہے مگر اس کا مشہور ترین ریسٹورنٹ ٹوکیو کا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ اپنی سجاوٹ اور اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں ایک شخص صرف اور صرف 380 سے 570 ڈالرز یا پھر 68 ہزار 400 روپے سے ایک لاکھ 2 ہزار 600 پاکستانی روپے میں کھانا کھا سکتا ہے۔ نیویارک کا MASA ریسٹورنٹ دنیا کا پانچواں مہنگا ترین ہوٹل ہے۔ بغیر ڈرنکس اور ٹیکسز کے یہاں آپ کو ایک وقت کا کھانا ملے گا 595 ڈالر یعنی ایک لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے میں۔ یہ ریسٹورنٹ اپنی سادگی کی وجہ سے مشہور ہے۔ MASA ریسٹورنٹ میں کوئی Menu نہیں ہوتا۔ یہاں کے شیفس روزانہ اپنی مرضی سے فریش کھانا بناتے ہیں۔ اب بات Guy Savoy ریسٹورنٹ کی۔ پیرس کا یہ ریسٹورنٹ دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ریسٹورنٹ ہے۔ ہیوی مِیٹ یہاں کی اسپیشلٹی ہے۔ یہاں ڈرنکس کے بغیر ایک شخص 385 ڈالرز یعنی 69 ہزار 300 روپے سے 626 ڈالرز یعنی ایک لاکھ 12 ہزار 680 روپے میں کھانا کھا سکتا ہے۔ اور ہاں یہ صرف ایک وقت کے کھانے کی بات ہو رہی ہے۔ دنیا ہا تیسرا مہنگا ترین رہسٹورنٹ نیویارک کا 'پرسے' ہے۔ یہ ریسٹورنٹ 2004 میں بنا تھا۔ 'پرسے' ریسٹورنٹ کی Presentation اور فلیورز اپنی مثال آپ ہیں۔ اس میں 19 ٹیبلز ہیں۔ یہاں کے فرینچ اور امریکی کھانے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ ریٹس کی بات کی جائے تو یہاں ایک شخص کے ایک وقت کے کھانے کا خرچ 680 ڈالرز یعنی ایک لاکھ 22 ہزار 400 روپے ہے۔ چین کے شہر شنگھائی کا الٹرا وائلٹ ریسٹورنٹ دنیا کے مہنگے ترین ریسٹورنٹس میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈرنکس اور ٹیکسز کے بغیر یہاں ایک بندے کا کھانا 570 سے 900 ڈالرز کا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم بنتی ہے ایک لاکھ 2 ہزار 600 روپے سے ایک لاکھ 62 ہزار روپے۔ اس ریسٹورنٹ میں صرف ایک ٹیبل ہے جس پر ایک وقت میں 10 بندے بیٹھ سکتے ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ Sublimotion کی۔ یہ ریسٹورنٹ سپین کے جزیرے Ibiza میں واقع ہے۔ یہ ریسٹورنٹ سال میں صرف 4 ماہ کے لئے کھلتا ہے۔ یہ گرمیوں میں یکم جون سے 30 ستمبر تک کھولا جاتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک شخص کو ایک ٹائم کا کھانا 2 ہزار 380 ڈالرز یعنی 4 لاکھ 28 ہزار 400 روپے میں پڑتا ہے۔ اگر آپ بکنگ کرانے میں کامیاب ہو جائیں تو صرف 3 گھنٹوں کے لئے 25 لوگ آپ کو طرح طرح کی ڈشز پیش کریں گے۔ کھانے کے ساتھ آپ کو لیزر لائٹ شوز بھی دکھائے جائیں گے۔