وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کیلئے فرانزک لیب بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کیلئے فرانزک لیب بنانے کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے فرانزک لیب بنانے کا اعلان کیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے جدید ترین فرانزک لیب ڈیرہ غازی خان میں بنائی جائے گی۔ فرانزک سائنسز لیب سے پولیس، پراسکیوشن اور عدلیہ کی معاونت ممکن ہوگی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی خدمات کو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی میں جدید آلات اور پروفیشنل سٹاف ناقابل تردید حقائق فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ، ڈرگ اینڈ ایگریکلچراتھارٹی عمارت کی جلد تکمیل کیلئے بھرپور وسائل دیں گے۔ فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب میں خیبر پختونخوا، سندھ او ربلوچستان کے عملے کو بھی تربیت دی جائے گی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تمام ہائی پروفائل کیس ٹریس کرکے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔ لاہور میں ایک ارب 90کروڑ روپے سے بننے والی جدید ترین ٹریننگ لیب فنکشنل کردی گئی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔