(ویب ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) کی تحصیل درابن کے تھانے چودھوان پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا ، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔