پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، وزیراعظم

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو زیر تسلط جموں کشمیر میں بھارت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ زیر تسلط کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا کا وعدہ ابھی پورا نہیں ہوا کیونکہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں، انسانی ہمدردی کے قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر کی حیثیت اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ، کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ کشمیری بھارتی قبضے اورظلم و جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Watch Live Public News