میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ مایہ ناز آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ فرنچائز میلبورن سٹارز نے اپنے ٹویٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کپتان گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ https://twitter.com/StarsBBL/status/1478525528055238666?s=20 گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے میلبورن سٹارز کی انتظامیہ کے عملے کے 8 ارکان سمیت 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ آسٹریلوی سابق فاسٹ بائولر گلین میک گرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔