واٹس ایپ نے سال کے آغاز پر زبردست فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے سال کے آغاز پر زبردست فیچر متعارف کرادیا
ویب ڈیسک ( پبلک نیوز) پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے سال نو کے آغاز پر صارفین کے لئے ایک نیا فیچر تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔ بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں کبھی کبھار بات لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ واٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز پر صارفین کے لئے ایک زبردست فیچر تیار کیا جو کہ ابھی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیچر سسٹم کی اطلاعات کے بارے میں ہے جس میں اب پروفائل فوٹوز شامل ہیں۔ اس سال کے پہلے فیچر کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ کچھ آئی او ایس بیٹا ٹیسٹرز نے اس کو خوب سراہا اور اس نئے فیچر کو اچھا تصور کیا جارہا ہے۔ صارفین کو واٹس ایپ پر گروپس یا کوئی ایک شخص پیغام بھیجے گا تو اس میں پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔