کھربوں کے اثاثے ظاہر کرنیوالا فراڈیا نکلا

کھربوں کے اثاثے ظاہر کرنیوالا فراڈیا نکلا

مظفرگڑھ (پبلک نیوز) پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں کھربوں روپے کے اثاثوں کا دعویٰ کرنے والا فراڈیا نکلا.

پولیس کے مطابق حساس ادارے کا جعلی آفیسر بن کر مناشیخ نے تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر کو فون کیا جس میں اس نے سب انسپکٹر کو دھمکی دیکر اپنے ساتھی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

بعدازاں پولیس نے میاں محمد حسین مناشیخ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ میاں محمد حسین مناشیخ نے 2018ء کے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔ مناشیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4 کھرب روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کر کے شہرت حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔