اسپیکر قومی اسمبلی سرکاری دورے پر بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئے

اسپیکر قومی اسمبلی سرکاری دورے پر بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئے

لاہور ( پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تین روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور سینٹر ایوب آفریدی بھی ان کے ہمراہ پہنچے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا لاہور پہنچنے پر کہنا تھا کہ ریلوے کا سفر کرنے کا مقصد محکمے کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کو نئی زندگی ملے گی۔ شہباز شریف کا معاملہ عدالتی ہے۔ حکومت کے لیے بجٹ پاس کرنا مشکل نہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کی اتحادی جماعتیں ہیں۔ اپوزیشن اسمبلی اور کمیٹی اجلاس میں نہیں آ رہی ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ساتھ دے۔ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں۔ بجٹ ملازمین کے لیے خوشخبری لے کر آئے گا۔ اس بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔