پی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات کئے نہ اب کریں گے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات کئے نہ اب کریں گے، فضل الرحمان
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی آرمی ہائوس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرے گا تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچے اور انکے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ٹی ایل پی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی لانگ مارچ کئے لیکن ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا جو فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوگا قانون حرکت میں آئے گا، آرمی ایکٹ پر دی جانے والی سزا پر اپیل کا حق حاصل ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے ہی معیشت کی بہتری ہوسکتی ہے کیونکہ جو کچھ دھاندلی سے آنے والی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا وہ ابھی تک سنبھل نہ سکی، انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد نہیں کرے گی صرف علاقائی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کسی قسم کی بات چیت کرنے سے مکمل انکار کردیا اور کہاکہ ان سے نہ پہلے مذاکرات کررہے تھے اور نہ اب کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔